بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ملازم کو استحقاقی رخصت سے زبردستی روکنا جائز نہیں


سوال

میں ایک کمپنی میں کام کرتا ہوں اور کمپنی ہمیں سالانہ چھٹیاں دے رہی ہے، مگر ہمارے مینیجر کا کہنا ہے کہ اگر آپ بیمار بھی  ہوں،  تب بھی چھٹی نہیں کرنی ہو گی، اگر چھٹی کی تو سی ایل پر سائن  نہیں کروں گا تو کیا مینیجر ہمارا حق مار رہا ہے ؟ کیا اس مینجر کو گناہ  ہوگا؟ 

جواب

مذکورہ صورت میں اگر واقعتاً کمپنی کی جانب سے تمام ملازمین کو چھٹی دی جارہی ہے تو مینیجر کا کمپنی کے کسی ملازم کو زبردستی استحقاقی چھٹی سے روکنا اور سائن کرنے سے انکار کرنا حق تلفی  وظلم کے زمرے میں آتا ہے اور اس کا اسے گناہ ہوگا۔

 "وعن عمرو بن عوف المزني عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «الصلح جائز بين المسلمين إلا صلحًا حرم حلالًا أو أحل حرامًا، والمسلمون على شروطهم إلا شرطًا حرم حلالًا أو أحل حرامًا» . رواه الترمذي وابن ماجه وأبو داود وانتهت روايته عند قوله: «شروطهم»". (۱/ ٢٥٣، باب الافلاس والانظار، الفصل الثانی، ط: قدیمی)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144104200714

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں