بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

مقطوع اللحیہ کی امامت کے بارے میں مفتی بہ قول


سوال

 مقطوع اللحیہ کی امامت کے بارے میں مفتی بہ قول کیا ہے نماز کا اعادہ ہے یا نہیں؟

جواب

ایک مشت داڑھی رکھنا شرعاًواجب ہے اور اس سے کم کرانا یا منڈاناناجائز اور گناہ ہے، جو شخص داڑھی منڈاتا یا ایک مشت سے کم کراتا ہو وہ فاسق ہے اور فاسق کی امامت مکروہ ہے ،البتہ اگر  نماز پڑھالے تو شرعاً اعادہ واجب نہیں۔

حاشية رد المختار على الدر المختار (1/ 559):
"قال: فكره لهم التقدم، ويكره الاقتداء بهم تنزيهاً، فإن أمكن الصلاة خلف غيرهم فهو أفضل، وإلا فالاقتداء أولى من الانفراد". 
فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004200508

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں