بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مقروض کی کمائی اگر حرام کی ہو تو کیا اس سے قرضہ واپس وصول کرسکتے ہیں؟


سوال

 میں نے ایک شخص کو بطور قرض کچھ رقم دی تھی،  اب مجھے یقین کے ساتھ پتا چلا ہے کہ اس شخص کی کمائی صاف طور پر حرام کی ہے تو کیا میرے لیے اس کے حرام پیسوں سے اپنا قرض وصول کرنے کی گنجائش ہے؟ 

جواب

صورتِ  مسئولہ میں اگر مقروض شخص صراحت کے  ساتھ یہ کہہ کر قرضہ واپس کرے کہ یہ حرام پیسہ ہے تو ایسی صورت میں  آپ کے  لیے مذکورہ رقم لینے کی اجازت نہ ہوگی اور  آپ کو مقروض سے اس بات کے مطالبہ کا حق ہوگا کہ وہ حلال مال سے قرضہ واپس کرے، البتہ اگر اس نے قرضہ ادا کرتے وقت کسی قسم کی صراحت نہیں کی ہو، تو ایسی صورت میں  اپنا قرضہ وصول  کرسکتے ہیں۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012200191

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں