میری ماہانہ آمدنی 16 ہزار ہے اور میری بیوی کے پاس نصاب کے برابر سونا ہے جو کہ میری والدہ کی طرف سے دیا ہوا ہے، لیکن میری بیوی اپنی بہن کی ڈیڑھ لاکھ روپے کی مقروض ہے، ایسی صورت میں قربانی کا کیا حکم ہے؟
اگر مذکورہ سونا بیوی کو مالک بنا کر دیا گیا ہے اور قرض کی رقم نکالنے کے بعد بھی نصاب کے بقدر باقی رہتا ہے تو قربانی واجب ہوگی، لیکن اگر وہ سونا صرف استعمال کے لیے دیا گیا ہے یا قرض کی رقم نکالنے کے بعد نصاب کی بقدر باقی نہیں رہتا تو آپ کی بیوی پر قربانی واجب نہیں۔
الفتاوى الهندية - (42 / 228):
"ولو كان عليه دين بحيث لو صرف فيه نقص نصابه لاتجب". فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144012200104
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن