بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مقروض شخص کو زکات دینا


سوال

کیا ہم اپنی زکاۃ سے کسی قرض دار کا قرض ادا کرسکتے ہیں ؟اس طرح زکاۃ ادا ہوجائے گی؟

جواب

جی ہاں !جوشخص مقروض اور زکاۃ  کا مستحق ہو  اسے اس  کے قرض کی ادائیگی کے لیے زکاۃ دینانہ صرف جائز بلکہ مستحسن ہے،مستحقِ زکاۃ مقروض شخص زکاۃ  کی رقم لے کر اپناقرض اداکرسکتاہے ، اسے زکاۃ دینے والے کی زکاۃ ادا ہوجائے گی۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200425

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں