بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مقروض حکومت کو زکاۃ دینا


سوال

بندہ کو یہ معلوم ہے کہ مقروض کو زکاۃ  دی جا سکتی ہے، کیا اگر حکومت مقروض ہو، تو حکومت کو زکاۃ دے سکتے ہیں؟ 

جواب

زکاۃ کی ادائیگی صحیح ہونے کے لیے ضروری ہے کہ کسی مستحق شخص کو مالک بنا کر زکاۃ ادا کی جائے، حکومت کوئی فرد نہیں ہے؛ لہٰذا اسے زکاۃ دینا جائز نہیں، اور نہ ہی اسے زکاۃ دینے سے زکاۃ ہوگی۔ 

"ویُشْتَرَطُ أنْ یَکُوْنَ الصَّرْفُ تَمْلِیْکاً لَا ابَاحَةً". (در مختار)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012200528

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں