بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مقررہ مقدار سے کم سونا دینا


سوال

ایک بندے نے دو سال قبل ۱۰ تولے سونا لیا، ایک سال بعد جب مشتری نے وزن کیا تو ۸ تولے نکلا ،بائع نے بھی تصدیق کی کہ ۸ تولے ہیں، اب مشتری کہہ رہا کہ دو تولے کی قیمت واپس کریں، بائع قیمت دینے کے لیے تیار ہے، اختلاف یہ ہے کہ بائع کہہ رہا ہے: دو سال قبل جو قیمت تھی میں وہی واپس کروں گا، جب کہ مشتری حالیہ قیمت مانگ رہاہے۔  برائے کرم مدلل راہ نمائی فرمائیں کہ کون سی قیمت واپس کرنا ہے؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں خریدار سنار سے دو تولہ سونا وصول کرنے کا حق دار ہے، لہٰذا قیمت کے بجائے اصولی طور پر دو تولہ سونا وصول کرلے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012200295

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں