بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 ذو القعدة 1445ھ 21 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

مقتدی کے لیے امام کی متابعت تمام ارکان میں ضروری ہے۔


سوال

نمازمیں کون  سی حالات میں امام کے ساتھ اتصال رہے تونمازنہیں ٹوٹتی ،اورکن حالات میں ٹوٹ جاتی ہے اوراتصال کی کتنی صورتیں ہیں؟

جواب

مقتدی کے لیے تمام ارکان میں امام کی متابعت ضروری ہے،کسی بھی رکن میں امام کی مخالفت جائزنہیں،اورنہ ہی کسی رکن میں امام سے سبقت کرنادرست ہے۔اگرنمازمیں امام کے ساتھ کسی بھی رکن میں مخالفت کی اوروہ رکن نمازمیں ادانہ کیاتواس صورت میں نمازادانہیں ہوگی۔اگرآپ کاسوال ا س کے علاوہ کسی اورصورت سے متعلق ہے تومتعلقہ صورت صراحت کے ساتھ لکھ کردوبارہ جواب حاصل کریں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143701200035

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں