بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 ذو القعدة 1445ھ 16 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

مقتدی کی قنوت باقی ہے اور امام نے رکوع کرلیا


سوال

امام صاحب رکوع میں چلے جائیں وتر میں اور ہماری دعائے قنوت مکمل نہیں ہوئی ہوتو کیا کرنا چا ہیے؟

جواب

مقتدی نے ابھی دعائے قنوت شروع نہیں کی یا مقتدی نے دعائے قنوت پوری نہیں کی اور امام نے رکوع کردیا یا امام دعائے قنوت بھول کر رکوع کردے تو ایسی صورت میں اگر مقتدی دعائے قنوت پڑھ کر امام کے ساتھ رکوع میں شریک ہوسکتا ہو تو پڑھ لے اور اگر شریک نہ ہوسکتا ہو تو دعائے قنوت  چھوڑدے اور امام کے ساتھ رکوع میں شامل ہوجائے۔

واضح رہے کہ اس صورت میں  دعائے قنوت کی  مخسوص دعا پڑھنے کے بجائے  ''اللهم اغفرلی ''  وغیرہ پڑھ کر بھی اس واجب کی ادائیگی کی جاسکتی ہے۔ فقط واللہ اعلم
 


فتوی نمبر : 143908201063

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں