بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

مقتدی کی تین رکعات رہ جائیں تو کیسے ادا کرے؟


سوال

اگر امام کے ساتھ  4 رکعتوں والی نماز میں 3رکعت رہ جائیں تو ان کو کیسے پڑھا جائے گا؟

جواب

اگر چار رکعت والی نماز میں تین رکعات چھوٹ گئیں تو جس ترتیب سے رکعات چھوٹیں, اسی ترتیب سے اداکی جائیں گی،  یعنی امام کے سلام پھیرنے کے بعد مسبوق (وہ مقتدی جس کی کوئی رکعت چھوٹ گئی ہو)  امام کے ساتھ چھوٹنے والی پہلی رکعت ادا کرے گا، اس میں ثناء، تعوذ اورتسمیہ بھی پڑھے گااورسورہٴ فاتحہ کے ساتھ دوسری سورت یا آیات کی تلاوت بھی کرے گا، پھردوسری رکعت اداکرے گا، یعنی اس میں بھی سورہٴ فاتحہ اورکوئی دوسری سورت یا آیات بھی تلاوت کرے گا اور پھرامام کے ساتھ چھوٹنے والی تیسری رکعت ادا کرے گا،  یعنی آخری رکعت میں صرف سورۃ  الفاتحہ پڑھے گا۔

چھوٹنے والی پہلی رکعت ادا کرنے کے بعد قعدہ کرے گا(تشہد کے لیے بیٹھے گا)، کیوں کہ یہ مقتدی کی دوسری رکعت ہے۔  اس کے بعد دوسری رکعت (جو مجموعی طور پر تیسری رکعت ہوگی) کے بعد کھڑا ہوجائے گا،  پھرآخری یعنی چوتھی رکعت میں قعدہ کرے گا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144103200219

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں