بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

مقتدی اگر ایک سجدہ چھوڑ دے


سوال

اگر جماعت کی نماز میں آخری رکعت میں امام کی آواز نہ آنے کی صورت میں پیچھے چند لوگوں نے ایک سجدہ نہیں کیا، یہ سوچ کر شاید امام سے بھول ہو گئی، مگر سلام کے بعد پتا چلا کہ امام صاحب اور آگےکے مقتدیوں نے تو دونوں سجدے کیے ہیں، ایسی صورت میں کیا حکم ہے؟

جواب

جن  لوگوں  نے دوسرا سجدہ کیا ہی نہیں ،ان کو دوبارہ نمازپڑھنا لازم ہے؛ کیوں کہ سجدہ فرض ہے، اور فرض چھوٹنے کی صورت میں نماز ادا نہیں ہوتی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909201720

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں