بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مغرب کے بعد مرغی ذبح کرنا


سوال

بڑے شہروں میں مرغی عموماً رات کو بھی فروخت ہوتی ہے،مجھے مغرب کے بعد مرغی ذبح کرانے میں کراہت لگتی ہے۔ شریعت کی روشنی میں راہ نمائی فرمائیں؟

جواب

جب روشنی کاانتطام بہتر نہ ہو تو رات کے وقت کسی جانور کو ذبح کرنا پسندید ہ نہیں ہے، البتہ اگر روشنی کامناسب  انتظام ہو  اور ذبح کرنے میں کوئی دشواری نہ ہو تو رات کو بھی ذبح کرسکتے ہیں.

البحرالرائق میں ہے:

"ویجوز الذبح في لیالیها إلا أنه یکره؛ لاحتمال الغلط في الظلمة". (176/8) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144103200091

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں