بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

مغرب کی نکلی ہوئی دو رکعت پوری کرنے کا طریقہ


سوال

اگر کسی کی شام (مغرب) کی نماز کی دو رکعت رہ جائے تو اس کو ادا کرنے کا کیا طریقہ ہے؟

جواب

اگر کوئی شخص مغرب کی نماز جماعت سے ادا کر رہا تھا اور اس کی دو رکعت رہ جائے تو اس کو ادا کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ وہ سلام کے بعد اٹھ کر ثناء، تعوذ، تسمیہ، فاتحہ اور سورت پڑھے اور اس رکعت کے سجدے ادا کر لینے کے بعد  قعدہ میں بیٹھ جائے اور التحیات پڑھے اور پھر کھڑا ہو جائے، اس رکعت میں فاتحہ اور سورت پڑھے اور اپنی رکعت مکمل کر لے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200480

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں