بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مغرب کی نماز کا وقت


سوال

مغرب کا وقت کب ختم ہوتا ہے گھنٹے کے اعتبار سے باحوالہ جواب مرحمت فرمائیں

جواب

مغرب کی نماز کا وقت سورج غروب ہوجانے کے بعد سے لے کر آسمان پر جو سرخی ہوتی ہے اس کے ختم ہونے کے بعد کچھ دیر کے لیے سفیدی آتی ہے، اس تک باقی رہتا ہے، اس سفیدی کے غائب ہوجانے کے بعد عشاء کی نماز کا وقت شروع ہوجاتا ہے۔ معتدل ممالک میں یہ وقت کم سے کم ایک گھنٹہ بیس منٹ ہوتاہے۔ اور زیادہ سے زیادہ وقت ایک گھنٹہ پینتیس منٹ ہوتاہے۔ معتدل ایام میں ڈیڑھ گھنٹہ ہوگا، یا ایک گھنٹہ پچیس منٹ ہوگا۔ (سابقہ فتاویٰ جامعہ)

باقی مغرب کی نماز جلدی یعنی سورج غروب ہونے کا یقین ہوجانے کے بعد فوراً پڑھنا افضل ہے، اور بلاعذر اتنی تاخیر کرنا کہ اس وقت میں دو رکعت ادا کی جاسکیں مکروہِ تنزیہی ہے، اور اتنی تاخیر کرنا کہ آسمان پر تارے چمکنا شروع ہوجائیں مکروہِ تحریمی ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144110201704

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں