بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

معینہ مدت  میں استعمال نہ کرپانے کی وجہ سے کمپنی کا بیلنس کو صفر کرنا


سوال

موبائل فون سروسز​ میں جو رقم چارج کرواتے ہیں، رقم معینہ مدت  میں استعمال نہ کرپانے کی وجہ سے کمپنی بیلنس کو صفر کردیتی ہے، کیا یہ رقم کمپنی کے لیے حلال ہے؟

جواب

 اس رقم کو معینہ مدت میں  استعمال نہ کرنے کی وجہ سے کمپنی  کا بیلنس کو  صارف کے  اکاؤنٹ سے  نکال کر بیلنس صفر کردینا  شرعًا ناجائز ہے ، اس  لیے کمپنی کے  لیے اس رقم کو اپنے استعمال میں لانا درست نہیں ہے، بلکہ صارف کو  دوبارہ لوٹانا ضروری ہے۔

"و في شرح الآثار : التعزير بالمال كان في ابتداء الإسلام ثم نسخ .والحاصل أن المذهب عدم التعزير بأخذ المال." (4/61)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004200370

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں