بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

معیدہ نام رکھنا


سوال

"مُعِیْدَه"کے معنی کیا ہیں؟  معیدہ فاطمہ نام رکھنا کیسا رہے گا؟

جواب

"مُعِیْد" کا معنی ہے :" لوٹانے والا"۔ اور یہ اللہ کا صفتی  نام ہے،  یعنی اللہ تعالیٰ جس طرح پہلی مرتبہ پیدا کرنے والے ہیں اسی طرح قیامت کے دن دوبارہ زندگی لوٹائیں گے۔  لہذا بچی کا یہ نام رکھنا منا سب نہیں۔

لیکن لفظِ "معید" اپنے لغوی اور عمومی معنیٰ کے اعتبار سے چوں کہ باری تعالیٰ کے ساتھ خاص نہیں ہے، بلکہ کسی بھی چیز کو لوٹانے کے معنٰی میں استعمال ہوتاہے، اس لیے اگر لڑکی کا نام "معیدہ" اس نیت سے رکھا جائےکہ "امانت کو لوٹانے والی"  تو  یہ نام رکھنے کی گنجائش ہے۔ فقط وللہ اعلم


فتوی نمبر : 144003200328

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں