بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

معمولی تاخیر پر ملازم کی پورے دن کی تنخواہ کاٹنا


سوال

ہم جس کمپنی میں کام کرتے ہیں اس میں مہینے میں تین دن دیر سے آنے پر ایک دن کی تنخواہ کی کٹوتی کردی جاتی ہے ،چاہے تین دن کا کل وقت صرف پانچ منٹ ہی کیوں نہ ہو۔ اسی طرح جلدی جانے پر آدھے دن کی کٹوتی ہوتی ہے چاہے ملازم صرف پانچ منٹ پہلے گیا ہو۔ برائے مہربانی راہ نمائی فرمادیں۔

جواب

معمولی تاخیر پر پورے دن کی تنخواہ کاٹ لیناجائزنہیں ہے،جیساکہ سائل نے لکھاہے محض پانچ منٹ کے دورانیے کی تاخیر پرمکمل دن کی تنخواہ کاٹ دی جاتی ہے، یہ ایک طرح کی مالی سزا(جرمانہ)ہے اور شرعاًمالی جرمانہ عائد کرنادرست نہیں۔البتہ اگرکمپنی ملازم کی تنخواہ تاخیر کے دورانیے کے مطابق کاٹے  یعنی جتناوقت ملازم نے نہیں دیااس کے مطابق تنخواہ کاحصہ کاٹے اور ملازمین کو پیشگی مطلع کردے تو یہ طریقہ درست ہوگا ۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143812200017

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں