بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

معذور کے لیے استنشاق کا حکم


سوال

 کیا وضو یا غسل میں ناک میں پانی ڈالتے وقت صرف چھوٹی انگلی کو تر کر کے ناک میں ڈال کر ناک میں پانی ڈالنے کی سنت (یا غسل میں فرض) ادا کر سکتے ہیں؟ یا سانس کے ذریعے پانی کھینچنا بھی ضروری ہے، جب کہ وضو کرنے والا بزرگ ہے اور اس کے لیے یہ بہت مشکل ہے؟

جواب

"استنشاق"  وضو میں سنت اور غسل میں فرض ہے اور استنشاق کی تعریف فقہاء  کرام نے یہ فرمائی ہے کہ پانی نرم ہڈی تک پہنچ جائے،  اس کی صحیح صورت یہی ہے کہ سانس کے ذریعہ پانی کو کھینچ کر نرم ہڈی تک پانی پہنچایا جائے، لیکن اگر کوئی بزرگ ہو اور تکلیف کی وجہ سے سانس کے ذریعہ پانی نرم ہڈی تک پہنچانے میں تکلیف ہو تو جہاں تک بسہولت ممکن ہو وہاں تک سانس کے ذریعے کھینچ کر پانی پہنچا لے۔ بصورتِ عذر ومرض چھوٹی انگلی تر کر کے ناک میں ڈال لی جائے تو  وضو میں سنت اور غسل میں فرض ادا ہو جائے گا۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200754

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں