بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

معتدہ کا دل بہلانے کی خاطر والدین کے گھر جانے کاحکم


سوال

جس عورت کا خاوند مرجائے،  کیا اس کو دل بہلانے کی غرض سے والدین کے گھر جانا دن کے وقت جائز ہے؟

جواب

جس عورت کے خاوند کا انتقال ہوجائے تو اس پر چار ماہ دس دن عدت گزارنا لازم ہے، اس دوران بلاضرورتِ شدیدہ گھر سے باہر جانے کی شرعاً اجازت نہیں ہے، لہذا محض دل بہلانے کے لیے والدین کے گھر جانا جائز نہیں، البتہ فون پر بات کرسکتی  ہے، اسی طرح اس کے والدین اور گھر والے اس کے پاس آکر اس کی دل جوئی کرسکتے ہیں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201058

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں