بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

معافی مانگنے کے باوجود شوہر کی ناراضگی کی وجہ سے بیوی گناہ گار ہوگی یا نہیں؟


سوال

اگر معمولی سی بات پر شوہر سے ناراضگی ہو جائے اور عورت اپنی غلطی نہ ہونے کے باوجود بھی معذرت کرلے، لیکن پھر بھی شوہر کا موڈ خراب ہی رہے تو کیا پھر بھی گناہ بیوی کو ہی ملتا رہے گا؟

جواب

اگر بیوی  غلطی نہ ہونے کے باوجود شوہر سے معذرت کرلے، لیکن پھر بھی شوہر ناراض رہے تو اس صورت میں بیوی کو گناہ نہیں ملے گا، البتہ پھر بھی اگر بیوی شوہر کو منانے کی کوشش کرتی رہے تو یہ اس کے لیے بڑے ثواب اور بڑی سعادت کی بات ہے اور ازدواجی زندگی کے خوش گوار رہنے کا ذریعہ ہے، لیکن شوہر کے لیے یہ ہرگز  مناسب نہیں ہے کہ بیوی کے معافی مانگ لینے کے باوجود وہ ناراض رہے۔ قرآن مجید میں ہے:

فَاِنْ اَطَعْنَکُمْ فَلَاتَبْغُوْا عَلَیْهِنَّ سَبِیْلًا اِنَّ اللهَ کَانَ عَلِیًّا کَبِیْرًا [النساء:34]

ترجمہ: سو اگر وہ (بیویاں) تمہاری اطاعت اختیار کرلیں  تو ان کے خلاف راہ تلاش مت کرو؛ بلاشبہہ اللہ بلند اور بڑے ہیں۔ (لہٰذا وہ تمہاری پکڑ پر قدرت رکھتے ہیں) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004201246

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں