بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مضارب کا رب المال سے نفع مانگنا


سوال

میں  نے  کسی کو نقد رقم بطورِ مضاربت دےدی، اس نے کسی  کے ساتھ شراکت کی، چار مہینے کےبعدحساب کیا تو اس کے حساب کے مطابق منافع ہوا، چار مہینے کےبعد شراکت ختم  کی۔  میرے مضارب نے اس سے رقم مانگی تو اس کے شریک نے اصل رقم دے کر منافع دینے سے انکار کر دیا۔ میرا مضارب مجھ سے منافع مانگ رہاہے، حال آں کہ میرے مضارب نے وہ منافع اس سے وصول کرکے نہیں دیا تو  کیا وہ میرے  ساتھ  منافع  میں حق  دار  ہے کہ نہیں؟

وضاحت: میرے مضارب کے شریک نے  منافع نہیں دیا کاروبار کے ختم  ہونے  پہ روک لیا۔

جواب

مذکورہ صورت میں آپ کے مضارب کا آپ سے نفع کا مطالبہ درست نہیں ہے۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105200182

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں