بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مصری مرغی کے انڈے دیسی کہہ کر فروخت کرنا


سوال

میں نے مسری مرغی کا کام شروع کیا ہے اور میں اس کے انڈے فروخت کرتا ہوں، لوگ اس کو دیسی مرغی ہی سمجہتے ہیں، لیکن میں نے بہت سے لوگوں سے معلوم کیا ہے کوئی اس کو دیسی اور کوئی دیسی نہیں  مانتا، اب مجھے دیسی بول کے فروخت کرنا صحیح  ہےیا مسری بول کے دینا؟ تاکہ میری روزی حرام نا ہو؟

جواب

"مصری مرغی" جسے گولڈن مرغی بھی کہا جاتا ہے یہ دیسی مرغی سے الگ  ایک مستقل قسم ہے، لہذا آپ اس کے انڈے  مصری مرغی کے بتاکر بیچیں یا دکان پر کاغذ آویزاں کردیں جس میں لکھا ہو کہ" مصری/گولڈن مرغی کے انڈے"، اسے دیسی کہہ کر فروخت نہ کریں۔ورنہ یہ دھوکہ دہی میں آئے گا۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909202353

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں