بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

مصر کے حالات پر کیا دعا کی جائے؟


سوال

مصر کی موجودہ صورتحال میں امامِ حرم نے مصر کی موجودہ مغرب نواز حکومت کو فرعون کے چیلے قرار دیا اور مقتول اخوانیوں کو افضل ترین شہید قراردیا، جس طرح اخوان کے کارکنان کو شہید کیا جارہا ہے مساجد کو آگ لگائی جارہی ہے اس بدترین صورتِ حال میں  پاکستان کے علماءِ حق متفقہ  طور پر مصری مغرب نواز حکومت کے خلاف زبردست فتوی دیں اوراس قتلِ عام کو روکنے کے لیے عوام کس دعا کو کثرت سے پڑھیں؟

جواب

مصر یا دیگر دنیائے اسلام میں بے گناہ عوام و خواص پر ہونے والے مظالم فی الواقع مسلمانوں کے لیے تکلیف دہ ہیں،تمام دنیائے اسلام کو دنیا بھر کے مسلمان بھائیوں کے دکھ درد کا احساس ہونا چاہیے،یہ احساس ایمان کی علامت ہے اور ایسے موقع پر کثرت سے استغفار کریں اور اپنے مسلمان بھائیوں کی نجات و نصرت کے لیے دعاؤں کا اہتمام کریں۔ پاکستان کی طرف سے مصری مسلمانوں کے حق میں زیادہ مؤثر آواز ریاستِ پاکستان جاری کرسکتی ہے ؛اس لیے دفتر خارجہ کو اس جانب توجہ دلائی جاسکتی ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143410200013

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں