بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مشینری پر زکات کا حکم


سوال

کاروبار شروع کرتے وقت جو پیسے  مشینوں کی خریداری یا دیگر سامان میں خرچ ہوتا ہے اس پر زکات  ہے یا نہیں؟

جواب

اگر خریدی گئی مشینیں اور دیگر سامان(مشینری)تجارت کے لیے نہیں، بلکہ استعمال کے لیے ہے تو ان کی مالیت پر زکات  نہیں ہے۔البتہ ان سے حاصل ہونے والی آمدنی اگر نصاب کے برابر یا اس سے زیادہ ہو یا ان کا مالک پہلے سے صاحبِ نصاب ہو تو سالانہ زکات  فرض ہوگی۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008200793

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں