بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مشکلات سیرت کے موضوع پر کتاب


سوال

درج ذیل موضوع سے متعلق کتب تک رسائی کےلیے آپ صاحبان سے رہنمائی کی ضرورت ہے: مشکلات سیرت سے مراد وہ مسائل اور مشکل امور ہیں جو سیرت خواں حضرات کو مطالعہ کے وقت پیش آتے ہیں۔وقائع سیرت میں اختلاف کی وجہ سے ان کےمتعلق ذہنو ں میں خاصا ابہام پایاجاتاہے ۔عام طور پر مشکلات سےاعتراضات مرادلی جاتی ہےجوکہ ایک مغالطہ ہےکیونکہ مشکلات سے مراد اشکالات ہیں نہ کہ شبہات۔مثلاً رسول اللہ ﷺ کی ولادت ،سفر شام ،بوقت تزویج سیدہ خدیجہ ؓ اور سیدۃ عائشہ ؓکی عمر،فترت وحی،واقعہ معراج کا وقوع اور اولاد نبی ﷺوغیرہ۔

جواب

سوال میں مذکور موضوعات کے متعلق اردوزبان میں کتاب سیرت المصطفی از حضرت مولانا محمد ادریس کاندھلوی رحمہ اللہ  کا مطالعہ مفید رہے گا۔

اورعربی میں درج ذیل کتابوں کی طرف مراجعت مفید رہے گی:

۱)الزہر الباسم للحافظ مغلطائی

۲)عیون الاثر للحافظ ابن سید الناس


فتوی نمبر : 143906200078

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں