بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مشکلات اور پریشانیوں سے نجات کا وظیفہ


سوال

1.  مشکلات، پریشانیاں، اور غموں کو دور کرنے کے لیئے  اور حاجت روائی کے لیئے میں کیا پڑھوں؟ 

جواب

اگر کوئی شخص کسی مصیبت یا پریشانی میں پڑگیا ہے اور کسی طرح وہ مصیبت دور ہی نہیں ہوتی تو یہ عمل کیا جائے۔ نماز فجر پڑھ کر قرآن کریم کی تلاوت اور  ذکر میں مشغول رہیے۔ یہاں تک کہ آفتاب بلند ہوجائے پھر دو رکعت نفل  اشراق پڑھیے اس کے بعد سورہ توبہ کی آخری دو آیتیں گیارہ بار پڑھیے۔ لَقَد جَاءکم رَسُول مِّن اَنفُسِکُم عَزِیز عَلَیہِ مَاعَنِتُّم حَرِیص عَلَیکُم بِالمُومِنِینَ رَ ء وف رَّحِیمo فَاِن تَوَلَّوا فَقُل حَسبِیَ اللّٰہُ لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ عَلَیہِ تَوَکَّلتُ وَھُوَ رَبُّ العَرشِ العَظِیمِ۔ پھر سر بسجود ہو کر حق تعالیٰ سے امن و عافیت طلب کیجئے ، ان شاء اللہ  چند روز میں آپ کی مصیبت ،پریشانی دور ہوجائیگی اور دل کو اطمینان حاصل ہوگا، اور حاجت براری بھی نصیب ہوگی۔ واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143710200010

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں