بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مشترکہ زمین کا عشر


سوال

ایک زمین  دار  کی فصل سے  100 من گندم نکلتی ہے ،  اس 100 من میں غیر مسلم کا بھی آدھا حصہ اس میں شامل ہے، اس زمین  کے خرچے میں زمین دار اور اس  کے غیر مسلم ہاری کا حصہ بھی ہے،  اس طرح زمین دار کو عشر میں کتنے من گندم دینی ہوگی؟

جواب

صورتِ  مسئولہ  میں  زمین میں مسلمان اور غیر مسلم کی مشترکہ فصل میں جس قدر  پیداوار مسلمان کی ملکیت ہے اس پر اسی کا عشر ادا کرنا لازم ہے۔

  ہر وہ زمین  جس کو ایسے پانی سے سیراب کیا جائے  جس میں خرچہ آتا ہو   (مثلاً ٹیوب ویل وغیرہ کے ذریعے) اس میں  نصفِ عشر یعنی پیداوار کا بیسواں حصہ (%5) دینا واجب ہے، اور اگر خرچہ نہ آتا ہو تو اس میں عشر (دسواں حصہ یعنی ٪10) دینا ضروری ہے، اور عشریا نصف عشر پیداواری اخراجات منہا کرنے سے  پہلے نکالا جائے گا۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (4/ 178):

"وبأن الملك غير شرط فيه بل الشرط ملك الخارج، فيجب في الأراضي الموقوفة لعموم قوله تعالى: {أنفقوا من طيبات ما كسبتم ومما أخرجنا لكم من الأرض} [البقرة: 267] وقوله تعالى: {وآتوا حقه يوم حصاده} [الأنعام: 141] وقوله صلى الله عليه وسلم: «ما سقت السماء ففيه العشر وما سقي بغرب أو دالية ففيه نصف العشر» ولأن العشر يجب في الخارج لا في الأرض، فكان ملك الأرض وعدمه سواء كما في البدائع."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008200211

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں