بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مسلمانوں کا خلیفہ وقت کون ہے؟


سوال

’’امامت‘‘ و ’’خلافت‘‘  کے اسلامی لحاظ سے اس وقت مسلمانوں کا ’’امیر المؤمنین‘‘ اور ’’امام المسلمین‘‘  کون ہے اور کہاں ہے؟

جواب

شرعی اصطلاح کے اعتبار سے ’’امام‘‘  کالفظ ایسے شخص کے لیے بولاجاتاہے  جورسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نائب کی حیثیت سے دین کو قائم کرنے والاہو، دین کی حفاظت کا فریضہ سرانجام دیتاہو اور دنیاوی معاملات میں لوگوں کے مصالح کے مطابق شریعت کی روشنی میں ان کے امور انجام دیتا ہو۔یعنی شریعت کی اصطلاح میں” امام“ سے مراد مسلمانوں کا خلیفہ اور ان کا حاکم  ہوتا ہے۔ نماز میں امامت اورمسلمانوں کے  مقتدا یعنی ’’امام المسلمین‘‘  میں فرق کر نے کے لیے   کبھی امامتِ صغریٰ اور  امامتِ ِکبریٰ  کی اصطلاح بھی استعمال کی جاتی ہے۔ موجودہ دور میں کامل طورپر نظامِ خلافت نہ ہونے کی وجہ سے  مسلمانوں کی امامتِ کبریٰ کے لیے  (پوری دنیا کی سطح پر مسلمانوں کا متفقہ) خلیفہ وقت کوئی  نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144104200461

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں