کیا کسی مسلمان کے لیے کسی شیعہ سے پیسے لینا جائز ہے یا نہیں؟ شیعہ اپنے مذہب کے مطابق اگر کسی غریب مستحق مسلمان کو زکاۃ دینا چاہے تو مسلمان کے لیے یہ مال لینا جائز ہے یا نہیں؟
اگر مسلمان مستحق اور ضرورت مند ہے، اور اس پیسے لینے سے اس کے دین وایمان اور عقیدے کو کسی قسم کے نقصان پہنچنے کا اندیشہ بھی نہیں ہے تو اس کی لیے یہ رقم لینا جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144104200111
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن