کیا مسجد کے چو کی دار کے لیے نمازِ جمعہ اور جماعت چھوڑنا جائز ہے?
مسجد کے چوکیدار کے لیے جمعہ کی نماز چھوڑنا جائز نہیں ہے، بلکہ اسے چاہیے کہ وہ جس مسجد میں چوکیدار ہے اس مسجد میں نمازِ جمعہ شروع ہونے سے پہلے ہی کسی مسجد میں جمعہ ادا کرلے یا نمازِ جمعہ ختم ہونے کے بعد کسی دوسری مسجد میں جمعہ کی نماز ادا کرنے کا اہتمام کرے۔اسی طرح اگر جماعت کے وقت پہرے کی ضرورت کی وجہ سے وہ اس مسجد کی جماعت کی نماز میں شریک نہیں ہوسکتا ہے تو مسجد کی جماعت سے پہلے یا بعد میں مسجد کی حدود سے باہر کسی جگہ کسی دوسرے شخص کے ساتھ اپنی نماز جماعت سے ادا کرنے کی کوشش کرے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144102200246
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن