بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مسجد کے لیے وقف شدہ پلاٹ مدرسہ والوں کو دینے کا حکم


سوال

ایک مسجد کا پلاٹ جو کافی عرصہ پہلے کسی خدا کے بندے نے وقف کیا تھا، اس کے بعد کئی لوگ مسجد کی کمیٹی میں آئے اور گئے، اب موجودہ کمیٹی نے اس پلاٹ کو ایک مدرسے کو دے دیا ہے، یاد  رہے کہ اس کمیٹی میں جس نے پلاٹ وقف کیا تھا، اس کے خاندان کا کوئی بھی بندہ شامل نہیں۔ اب کیا ان کمیٹی والوں کو یہ حق ہے کہ وہ پلاٹ مدرسے کے لیے دیں یا مدرسے والے وہ پلاٹ مدرسے کے لیے لیں ?

جواب

جو پلاٹ واقف نے مسجد کے لیے وقف کیا تھا، اس پلاٹ کو مدرسہ کو دینا جائز نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105201124

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں