بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

مسجد کے حقوق


سوال

مسجد کے کیا حقوق ہیں؟

جواب

مساجد کے متعدد حقوق کتاب و سنت میں ملتے ہیں، جن میں سے چند درج ذیل ہیں:

1۔  مسجد میں خالص اللہ کی عبادت کی جائے، نہ غیر اللہ کی عبادت کی جائے اور   نہ غیر اللہ کو  پکارا  جائے۔

2۔ مساجد کو  پنج وقتہ نماز  کے ذریعہ  اور اللہ تعالیٰ کے ذکر و تلاوتِ قرآنِ مجید سے آباد  رکھا جائے، ویران نہ چھوڑا جائے۔

3۔ مساجد کی صفائی ستھرائی کا خیال رکھا جائے، تھوکا  نہ جائے، کوئی گندگی، کچرا وغیرہ  نظر آئے تو  صاف کردیا جائے۔

4۔ ہر جمعہ کو خوش بو  کی دھونی دی جائے۔

5۔ نا پاکی سے محفوظ  رکھا جائے۔

6۔ بد بو دار اشیاء کھا کر مسجد نہ آیا جائے۔

7۔ مسجد میں دائیں پیر سے مسنون دعا  پڑھ کر داخل ہوا جائے، اور نکلتے وقت بائیں پیر سے مسنون دعا پڑھتے ہوئے نکلا جائے۔

8۔ مسجد میں داخل ہونے کے بعد تحیة المسجد ادا کی جائے۔

9۔ مسجد میں انگلیاں نہ چٹخائی جائیں۔

10۔ دنیاوی باتوں سے اجتناب کیا جائے۔

11۔ مسجد میں شور شرابہ نہ کیا جائے۔

12۔ رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف مسنون کیا جائے۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105200605

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں