بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مسجد کے بجلی و گیس کے بلوں کی ادائیگی میں تاخیر کی وجہ سے اضافی جرمانہ کہاں سے ادا کیا جائے گا؟


سوال

 ہمارے محلہ کی مسجد میں بجلی گیس اور پانی کا بل آتا ہے جس کے بروقت آدائیگی نہ کرنے پر جرمانہ لگ جاتا ہے، پوچھنا یہ تھا کہ جرمانہ مسجد کے پیسوں سے ادا کیا جائے گا یا اس کے علاوہ مثلاً اپنی جیب یا اس کے لیے الگ سے چندہ کر کے ادا کیا جاے ؟ یہ بھی واضح کیا جاے کہ یہ تاخیر بہت زیادہ اہلِ علاقہ اور کمیٹی کے حضرات  کی بے توجہی کی وجہ سے ہوتی ہے،  اس کا کیا حکم ہے؟

جواب

مسجد کے بجلی، گیس وغیرہ کے بلوں کی ادائیگی میں تاخیر اگر کمیٹی والوں کی غفلت اور سستی و لاپرواہی کی وجہ سے ہوجائے تو اس صورت میں اضافی جرمانہ تاخیر کے ذمہ داران اپنی جیب سے ادا کریں۔ لیکن اگر تاخیر میں کمیٹی والوں کا کوئی قصور نہ ہو مثلاً فنڈ نہ ہونے یا بروقت بل موصول نہ ہونے کی وجہ سے بل کی ادائیگی میں تاخیر ہوجائے تو پھر وہ اضافی چارجز مسجد کے چندے سے ادا کیے جاسکتے ہیں۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004201556

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں