بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

مسجد کی گیس کا باہر والوں کے لیے استعمال کرنا


سوال

ایک تنگ گلی میں ہماری مسجد ہے، اس مسجد کا گیس کا کنکشن ہے، لیکن مسجد والے اس کنکشن کو استعمال نہیں کرتے.اس مسجد کے ساتھ ایک نیا گھر بنا ہے اس گھر والوں نے گیس کمپنی والوں سے کہا کہ ہمیں گیس کا کنکشن لگادیں جب کمپنی والے آئے تو انہوں نے دیکھا  کہ گلی بہت  تنگ ہے جس کی وجہ سے کنکشن لگانے والی گاڑی گلی کے ا ندر نہیں آسکتی تو ان کمپنی والوں نے کہا کہ اس مسجد کا کنکشن لگالیں، وہ گھر  والے فری گیس دینے کو بھی  تیار ہیں مسجد کو۔ تو کیا گھر والوں کے لیے جائز ہے اس کنکشن کا استعمال؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں جب تک گیس کنکشن مسجد کے نام پر ہے اس کے ذریعہ مہیا کردہ گیس کا مسجد کے علاوہ استعمال  درست نہیں ۔گیس  کنکشن کو مذکورہ گھر والے اپنے نام پر منتقل کروالیں اور پھر اس استعمال میں لائیں تو حرج نہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144001200195

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں