بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

مسجد کی چیزیں ذاتی تقریبات میں استعمال کرنا


سوال

کیا مسجد یا مصلی کی کرسی یا کوئی بھی چیز ذاتی تقریبات میں استعمال کی جاسکتی ہے؟ اگر مسجد  کی کمیٹی کا سربراہ ایسا کرے تو نمازیں  کیا  کرے؟

جواب

کرسی یا کوئی اور چیز  جس مقصد کے لیے وقف ہو اسی میں اس کااستعمال ضروری ہے۔ اگر کوئی اسے ذاتی استعمال میں لاتا ہے تو اسے اَحسن طریقے سے اس مسئلہ سے آگاہ کردیا جائے۔ اگر لاعلمی یا غفلت میں استعمال کرچکا ہے تو اس کا جو کرایہ عرف میں بنتاہو وہ مسجد فنڈ میں جمع کرائے۔  اور آئندہ استعمال سے اجتناب کرے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (4 / 337):
"وشرعاً (حبس العين على) حكم (ملك الواقف والتصدق بالمنفعة)".
 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008202025

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں