بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

مسجد کا گارڈر دوسری مسجد میں لگانا


سوال

ایک مسجد کی چھت تعمیر کی گئی ،اب اس کےپرانےگارڑرایک اورمسجدکودیےجاسکتےہیں، جب کہ یہ پہلےوالی مسجدکی ضرورت نہیں ہیں اوردوسرےمسجدکی ضرورت ہیں؟

جواب

مذکورہ گارڈر  پہلی مسجد کی ملکیت ہے ، جب تک اس کا استعمال اس مسجد میں ممکن ہو  یا اس کو بیچ کر مسجد ہی کے لیے کوئی سامان خریدنا ممکن ہو ، تب تک یہ کسی اور مسجد کو دینا جائز نہیں ہے۔ البتہ یہ ممکن ہے کہ نئی مسجد ہی کو یہ گارڈر بیچ دیا جائے۔

"إذا تم ولزم لا یملک ولا یملِّک ولا یعار ولا یرهن‘‘. (درمختار)

’’(قوله: لا یملک ) أي لا یکون مملوکاً لصاحبه ولا یملک أي لا یقبل التملیک لغیره بالبیع ونحوه‘‘. (ردالمحتار، ص ۵۰۷ ج۳ مطلب في شرط واقف الکتب أن لا تعار ولایرهن) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144001200371

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں