بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مسجد میں نماز کے بعد اپنی مدد کی اپیل کرنا


سوال

اکثر ایسا ہوتا ہے کہ کچھ غریب ، مستحق لوگ نماز با جماعت ادا کرتے ہیں، اور وہیں مسجد میں نماز کے بعد اپنی مدد کی اپیل کرتے ہیں اللہ کے نام پر ۔ تو مسجد انتظامیہ انہیں مسجد سے باہر جانے کا کہتی ہے ایسے میں کیا حکم ہے ؟

جواب

آج کل مساجد میں فرض نمازوں کے بعد جس طرح  اعلان کرکے مانگا جاتا ہے، اس سے نمازیوں کو بھی تکلیف ہوتی ہے اور مسجد کا ماحول بھی خراب ہوتا ہے؛ لہذا اس طرح اپنی ذاتی ضرورت کے لیے مسجد میں اعلان کرنا جائز نہیں ہے۔اس موقع پر انتظامیہ کا ان کو مسجد سے باہر جانے کی تلقین کرنا درست ہے، لیکن  مسجد میں شور و شغب  نہیں ہوناچاہیے۔

البتہ ایسا مستحق آدمی جس کے پاس ایک دن کا کھانا بھی نہ ہو اس کے لیے  جائز ہے کہ وہ اپنے  لیےسوال کرسکتا ہے،  مگر اس کو  بھی چاہیے کہ مسجد سے باہر سوال  کرے ۔ باقی  پیشہ ور گداگروں کا مانگنا اور ان کو دینا دونوں غلط ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144001200228

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں