بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مسجد میں قرآنِ مجید رکھنے کی نذر ماننا


سوال

کسی نے منت مانی کہ مسجد میں ایک قرآن پاک دوں گا۔ اب وہ اس کے بدلے میں روپے یا اور کوئی چیز دے سکتاہے؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں قرآنِ  مجید مسجد میں دینے کی منت ماننے سے شرعاً نذر منعقد نہیں ہوئی، لہذا اگر مذکورہ شخص چاہے تو قرآنِ مجید  رکھ دے، چاہے تو نقد رقم مسجد میں دے دے، اس پر کسی ایک کام کی بھی پابندی نہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144102200292

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں