بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مسجد میں اہلِ سنت و اہلِ تشیع دونوں نماز پڑھتے ہیں


سوال

ایک مسجد اہلِ سنت اور اہلِ تشیع کے درمیان مشترکہ ہے، مسجد کے بالائی حصے  میں اہلِ سنت نماز پڑھتے ہیں اور تہہ خانے میں اہلِ تشیع نماز پڑھتے ہیں، ایسی مسجد میں اہلِ سنت کو نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟

جواب

ایسی مسجد میں نماز ادا کرنے سے نماز ادا ہوجاتی ہے۔

مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح (9 / 3675):
"(وجعلت لي الأرض مسجدًا وطهورًا) : في شرح السنة: أراد أن أهل الكتاب لم تبح لهم الصلاة إلا في بيعهم وكنائسهم، وأباح الله عز وجل لهذه الأمة الصلاة حيث كانوا تخفيفًا عليهم وتيسيرًا".

تاہم اہلِ سنت والجماعت کے لوگوں کو چاہیے کہ حکمت کے ساتھ  اس مسجد کو مکمل طور پر حاصل کرنے کی قانونی کوشش کرتے رہیں۔

مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح (5 / 2047):
"( «فإني مكاثر بكم الأمم» ) أي: مفاخر بسببكم سائر الأمم لكثرة أتباعي". 
فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144107200910

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں