بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مستورات کا تبلیغی جماعت کے لیے گھر سے نکلنا


سوال

نبی پاک ﷺ کے دور  یا صحابہ کے دور میں مستورات  تبلیغ کے لیے گھر سے نکلی تھیں؟  کیا اگر نکلی تھیں تو حوالہ عنایت فرمائیں، اور آج کل ہر جگہ مستورات دعوت تبلیغ کی غرض گھر سے نکل رہی ہیں، کیا یہ جائز ہے؟ اگر جائز ہے تو اس کا حوالہ دیجیے!

جواب

رسول اللہ ﷺ یا صحابہ کے دور میں مستورات کا تبلیغ کے لیے نکلنا ثابت نہیں؛ لہذا موجودہ دور میں بھی ہمارے دارالافتاء کی یہی رائے ہے، مستورات کا تبلیغی جماعت میں جانا جائز نہیں، البتہ عورتوں کی دینی فکر کےلیے عورتیں اگر محلے کے کسی گھر میں جمع ہو جائیں اور کوئی عالم یابزرگ وہاں آکر ان سے ہفتہ واریا ماہ وار اصلاحی وتبلیغی بیان کرلیاکریں تویہ طریقہ سنت کے عین مطابق ہوگا۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144106201189

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں