بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مستبشرہ / شیظم نام رکھنا


سوال

’’مستبشرہ‘‘  اور ’’شیظم‘‘  کے معنی کیا ہے؟ اور یہ نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

مستبشرہ  (مُسْتَبْشِرَه) کا معنی : ’’خوش خبری دینے والی‘‘ کے آتے ہیں،  لڑکی کا یہ نام رکھ سکتے ہیں۔

مُسْتَبْشِر: (معجم الغني):

"جمع: ون، ات. (فاعل مِن اِسْتَبْشَرَ). -جَاءَ مُسْتَبْشِراً وَهُوَ يُعْلِنُ لِلنَّاسِ خَبَراً سَارًّا: فَرِحاً، مَسْرُوراً- كَانَتْ مُسْتَبْشِرَةً مُسْتَرِيحَةً خَفِيفَةَ القَلْبِ وَالطَّوِيَّةِ".

شیظم (شَیْظَم)کے معنی: شیر ، بہادر، خندرو  (چہرے پر مسکراہٹ سجاکر رہنے والا)  کے آتے ہیں، یہ نام رکھ سکتے ہیں، تاہم یہ نام لڑکوں کے مناسب ہے۔

الشَّيْظَمُ: (معجم الوسيط):

"الشَّيْظَمُ: الأسد، و الشَّيْظَمُ الطويل. الشَّيْظَمُ الطَّلْق الوجه. والجمع : شَيَاظِمُ، و شَيَاظِمَةٌ".فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144106200271

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں