بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

27 شوال 1445ھ 06 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

مسبوق کی اقتدا کرنا


سوال

اگر مسبوق امام کے سلام پھیرنےکے بعد اپنی نماز پوری کررہاہو، ایک اور آدمی آ کر اس کی اقتدا کرے تو کیا حکم ہے؟ کیوں کہ کے ہم ملیشیا میں ہیں، اور یہاں پر سارے شوافع ہیں ، ان کا یہی معمول ہے آدمی کو پتا نہیں ہوتا، اچانک آدمی آکراقتدا کرنے لگ جاتا ہے!

جواب

مسبوق کی اقتدا درست نہیں، یعنی مسبوق جب امام کے سلام پھیرنے کے بعد اپنی نماز مکمل کررہا ہو  اور کوئی اس کی اقتدا شروع کردے  تو یہ درست نہیں ؛ اس لیے کہ خود سابق امام کا مقتدی ہے۔لیکن یہ مسئلہ احناف کے نزدیک ہے ؛ لہذا اگر مقتدی حنفی ہو تو اس کی اقتدا درست نہیں ہوگی۔ لیکن شوافع حضرات کے ہاں اس کی  اقتدا درست ہے ، لہذا آپ مسبوق ہونے کی حالت میں اس کی پروا نہ کریں ، اگر کوئی شافعی اقتدا کرےتو اس کی نماز ہو جائے گی۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909201494

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں