بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مسافر کب تک قصر نماز پڑھے گا؟


سوال

مسافر کب تک قصر نماز پڑھے ؟

جواب

اگر کوئی شخص سوا ستتر کلومیٹر  یا اس سے زیادہ دور منزل کی طرف سفر کے ارادے سے چلا ہو تو شہر کی آبادی کی حدود سے نکلنے کے بعد اس پر چا رکعت والی نماز میں قصر کرنا لازم ہوجاتا ہے، ایسا شخص شرعاً مسافر کہلاتا ہے، مسافر جب تک کسی علاقے میں پندرہ دن قیام کی نیت نہ کرلے یا جب تک واپس اپنے شہر کی حدود میں داخل نہ ہوجائے  وہ چار رکعت والی نماز قصر پڑھے گا۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010200811

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں