بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مسافر جمعہ کی نماز نہ ملنے کی صورت میں ظہر کی نماز کی کتنی رکعات ادا کرے گا؟


سوال

میں اس وقت مسافر ہوں، لیکن یہاں نمازِ جمعہ کا بندوبست نہیں، اب میں کیا نمازِ ظہر مکمل ادا کروں یا نمازِ قصر ؟

جواب

مسافر  کے  کسی شہر میں ہونے کی صورت میں  اگرچہ  اس کے لیے جمعہ کی نماز ادا کرنا افضل ہے،  لیکن اس پر  جمعہ کی نماز  واجب نہیں ہے، لہذا اگر  آپ  شرعی مسافر ہیں اور کسی چھوٹے  گاؤں میں ہیں جہاں جمعہ کی نماز ادا نہیں ہوتی تو آپ  اپنی ظہر کی نماز قصر (دو رکعت) پڑھیں گے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144104201025

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں