بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

مزارعت کی ایک صورت اور اس کا حکم


سوال

مزارعت میں زمیندار پرعمل کی شرط لگانے سے مزارعت فاسدہوتی ہے یانہیں ؟ اگربراہ کرم تفصیلی جواب حوالوں کے ساتھ دیدیں توبہت مہربانی ہوگی۔

جواب

مزارعت کی سات صورتیں ہیں:

۱۔زمین ،بیج ایک شخص کاہو،بیل ،عمل دوسرے شخص کا۔

۲۔زمین ایک شخص کی ہو،باقی عمل وغیرہ دوسرے شخص کاہو۔

۳۔عمل ایک شخص کاہوباقی سب دوسرے شخص کا۔

۴۔زمین اوربیل ایک کے ہوں اوربیج اورعمل دسرے کا۔

۵۔بیل اوربیج ایک شخص کے ہوں اورزمین اورمحنت دوسرے شخص کی ہو۔

۶۔بیل ایک شخص کے ہوں باقی سب دوسرے شخص کا۔

۷۔بیج ایک شخص کاہوباقی سب چیزیں دوسرے شخص کی۔

ان سات اقسام میں سے پہلی تین صورتیں درست ہیں ،اورآخری چارصورتیں فاسدہیں۔

لہذا مالک زمین پرعمل کی شرط لگانادرست نہیں ہے۔(فتاویٰ شامی6/278،ط:سعید)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143707200018

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں