بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 رمضان 1445ھ 19 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

مروجہ اسلامک بینک میں نوکری کرنا / ساتھ رہنے کی صورت میں نا محرم سے اجتناب کیسے کیا جائے؟


سوال

1۔ اسلامک بینک جیسے میزان بینک کے ہیڈ آفس میں IT  آپریشن میں آفیسر کی نوکری کرنا کیسا ہے؟

یہی نوکری اگر کسی کنوینشنل بینک میں کی جائے، جیسے بینک  الفلاح  جو اسلامک کنورژن کے پروسس میں ہے، کیسا ہے؟

 2۔ ایک فیملی میں رہتے ہوئے کس طرح سے میل جول میں اجتناب برتا جائے؟

جواب

1۔ مروجہ اسلامک یا کنویشنل بینک میں نوکری کرنے کی اجازت نہیں۔

2۔ مسئولہ صورت میں نامحرم رشتہ داروں سے خلوت میں ملاقات نہ کی جائے، اور ہنسی مذاق سے اجتناب کیا جائے، بقدرِ ضرورت گفتگو کی جائے، اور خواتین سر پر چادر یا بڑا دو پٹا  لیے بغیر سامنے نہ آئیں، بالقصد ان کے چہرے پر نظر نہ کی جائے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144104200740

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں