بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

مرغی کے پوٹے جو گندگی سے بھرے ہوتے ہیں کی بیع کا حکم


سوال

مرغی کا پوٹا عام طور پر بازار میں جو بیچا جاتا ہے تو وہ گندگی سے بھرا ہوا ہوتا ہے تو آیا وہ وزناً یا بغیر وزن کے بیچا یا خریدا جاسکتا ہے؟  باحوالہ جواب عنایت فرمائیں!

جواب

مرغی کا پوٹا  چوں کہ ایک قابلِ  انتفاع چیز ہے؛  اس  لیے اسے وزناً  اور بغیر وزن کے ہر طرح سے بیچنا اور خریدنا جائز ہے۔ باقی گندگی  کی بیع مقصود نہیں ہے، بلکہ اندر ہونے کی وجہ سے تبعاً داخل ہوگی۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008201558

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں