بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مرغی کی ران کے اندورنی حصے ہڈی اور اس سے متصل گوشت کا رنگ بدلنے کا حکم


سوال

اکثروبیشتر مرغی کی ران کے اندورنی حصے(ہڈی اور اس سے متصل گوشت)  کا رنگ جامنی یا گہرا لال ہوتا ہے جو یقیناً اس بات کی علامت ہوتا ہے کہ مرغی کا خون اس حصہ سے مکمل طورپر نہیں نکلا اور پکانے کے دوران وہ اس ہی حصے میں جذب ہوگیا ہے، ایسی صورت میں اس حصے کا کھانا کیسا ہے؟

جواب

خون کے جو اثرات مذبوحہ جانور کے اندرونی اعضاء پر نذر آتے ہیں، وہ دراصل بہنے والا خون نہیں ہوتا، اس حصے کو پکانا اور کھانا جائز ہے۔

المحيط البرهاني في الفقه النعماني (1/ 189):

"وفي «عيون المسائل»: الدم الملتزق باللحم إن كان ملتزقاً من الدم السائل بعدما سال كان نجساً، وإن لم يكن ملتزقاً من الدم السائل لم يكن نجساً".

"کبیری"میں ہے:

"ما لزق من الدم السائل باللحم فهو نجس، وما بقي في اللحم والعروق من الدم الغیر السائل فلیس بنجس".  (ص:195، فصل في الآسار، سهیل أکادمي) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105200098

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں