بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 ذو الحجة 1447ھ 05 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

مرضعہ اور حاملہ کا روزہ رکھنے کا حکم


سوال

اگر "مرضعہ" اور "حاملہ" بچے کو دودھ پلانے کی خاطر روزہ نہ رکھے تو کیا حکم ہے ؟ کیوں کہ ایک دوست کی ابھی بچی ہوئی  ہے ،  تو رمضان المبارک کے مہینے میں روزہ رکھنے کا کیا حکم ہے؟  اس کے لیے جواب عنایت فرمائیں !

جواب

"مرضعہ"  یا "حاملہ"  کو روزہ رکھنے سے اپنی جان یا اپنے بچے کی جان کو ضرر لاحق ہو نے کا ڈرہو تو وہ روزے چھوڑ سکتی ہے ، جتنے روزے چھوڑۓ گی بعد میں ان  کی قضا  کرنی ہو گی۔ اور اگر اس قسم کے کسی نقصان کا خطرہ نہ ہو تو ان دونوں پر روزہ رکھنا لازم ہے۔فقط واللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 143908200365

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں