بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مرض سے نجات و صحت یابی کے لیے وظیفہ


سوال

میرے منگیتر دو ہفتے پہلے شدید حادثے کا شکار ہوئے اور ریڑھ کی ہڈی پر شدید چوٹ آئی، آپریشن کے باوجود اپنی ٹانگیں ہلانے سے قاصر ہیں، ڈاکٹر نے تین ماہ کے انتظار کا کہا ہے، اس کے بعد ہی بتایا جاسکتا ہے کہ وہ صحت یاب ہوں گے یا نہیں۔ براہِ مہربانی مجھے کوئی ایسی دعا بتائیں جو  انہیں صحت یاب کر دے !

جواب

صورتِ  مسئولہ میں کثرت سے "یا سلام" کا ورد رکھیں۔ نیز  سورہ فاتحہ اور  آیاتِ شفا پڑھ کر ان پر دم بھی کریں اور ان کے کھانے پینے کی اشیاء پر بھی وہ دم کرکے کھلائیں پلائیں، آیاتِ شفا درج ذیل ہیں:

1- وَیَشْفِ صُدُوْرَ قَوْمٍ مُّؤْمِنِیْنَ

2- قَدْ جَآءَ تْکُمْ مَّوْعِظَةٌ مِّنْ رَّبِّکُمْ وَشِفٍآءٌ لِّمَا فِی الصُّدُوْرِ

3- یَخْرُجُ مِنْ بُطُوْنِهَا شَرَابٌ مُّخْتَلِفٌ اَلْوَانُهُ فِیْهِ شِفَآءٌ لِّلنَّاسِ

4- وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْاٰنِ مَاهُوَ شِفَآءٌ وَّرَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِیْنَ

5- وَاِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ یَشْفِیْنِ

6- قُلْ هُوَ لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا هُدًی وَّشِفَآءٌ

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010200666

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں